بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں زمین کے تنازع پرملزمان نے فائرنگ کے بعد گھروں کو آگ لگادی۔
واقعے میں شیخ برداری کے 7 افراد جان سے گئے۔ پولیس کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اورتین بچے بھی شامل ہیں۔
ملزمان نے گندم کی فصل کو بھی آگ لگا دی ۔۔ پولیس چیک پوسٹ تگیہ اور تھانہ آرڈی 248 پر بھی فائرنگ کی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال صحبت پورمنتقل کردیا گیا۔