یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز مارجن بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم نومبرسے فی لیٹر مارجن میں 88 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لیٹر47 پیسے تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 4 مراحل میں تیل کمپنیز کا مارجن ایک روپیہ 88 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن بھی 4 مراحل میں ایک روپیہ 64 پیسے تک بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔ یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو