پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈقائم کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے قائم کردہ خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ رش کے اوقات میں گشت کرے گا اور ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گا۔
لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چینیوٹ، بورے والا، وہاڑی، خانیوال سمیت دیگر شہروں میں اسکواڈ نے گشت شروع کر دیا۔ ویمن پولیس ٹیمیں پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکلوں پرتعینات ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیں، پوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔