پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ ئی ہے۔
ذرائع پی سی بی کےمطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں،صائم ایوب کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جلد فٹنس ٹیسٹ ہو گا،وہ عید الفطر کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔
پی سی بی ذرائع کےمطابق پاکستان سپرلیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں،قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا۔