انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پر گرفتار حیدر سعید کو شناخت پریڈ کیلئےجیل بھیج دیا ۔ ملزم کو نو اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی ۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے حیدر سعید کو 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ ملزم کو سانحہ جعفر ایکسپریس کے دوران دہشت گردوں کے حق میں سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔