کابینہ کمیٹی برائے پرائیوٹائزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی منظوری دے دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے پرائیوٹائزیشن اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ منصوبے میں مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ حصص کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
اسحاق ڈار نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی وابستگی پر زور دیا۔ خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کا عزم دہرایا ۔
اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر بین الوزارتی اجلاس کی بھی صدارت کی ۔ اقتصادی ترقی کو بڑھانے کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔ نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان اور آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے ۔