آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد وزیرخزانہ نے قرض پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
۔ سماء سے خصوصی گفتگو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس توانائی اورسرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے ۔ اس کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پیداوار اوربرآمدات پرمبنی ترقی حاصل کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا،اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا،کلائمیٹ فنانسنگ کا نیا معاہدہ 28 ماہ پرمحیط ہے، پاکستان کو مجوعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ملیں گے،آئی ایم ایف نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔