سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے امتحانات میں گیارہویں جماعت کے فیل طالب علموں کو اضافی نمبرز دینے کی منظوری دے دی۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں طلبا کے فیل ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔
انکوائری کمیٹی کی سفارش پر سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے فیل طالب علموں کو اضافی نمبرز دینے کی منظوری دے دی۔
فزکس اور کیمسٹری میں پندرہ فیصد جبکہ ریاضی میں بیس فیصد نمبر اضافی دئیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے انٹر بورڈ کی امتحانی نظام کی خامیوں کی نشاندہی بھی کی ہے اور طالب علموں کے فیل ہونے کے معاملے میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کہ جائے گی۔