ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بگوانی شمالی میں زمین کے پانی کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں نصر اللہ ، ثناء اللہ ، امیر حمزہ اور عاشق شامل ہیں ۔زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ اے ایس پی علی حمزہ بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔