بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف کیس کی جیل ٹرائل کی سماعت کل مقرر تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے عدالتی عملہ نے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا ہے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلے جیل ٹرائل تیزی چلائے جا رہے تھے اب لمبی لمبی تاریخیں دی جاتی ہیں، یہ عید الفطر سے قبل آخری کیس کی سماعت تھی۔
خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں محدود کرنے کیلئے لمبی تاریخیں دی جا رہی ہیں اور آج بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات تک نہیں کروائی گئی۔
وکیل نے مزید بتایا کہ توشہ خانہ جیل ٹرائل کے بجائے کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں سماعت ہوگی اور نئی تاریخ سماعت کل دی جائے گئی۔