اداکار دانش تیمور نے چار شادیوں کے بیان پر وضاحتی ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔
ان دنوں اداکار دانش تیمور حال ہی میں اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں،جس کے بعد پاکستان میں لفظ 'فی الحال' ٹرینڈنگ میں ہے۔
دانش تیمور نے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا ’فی الحال‘ یہ اور بات ہے۔
فی الحال عائزہ کیساتھ ہوں،دانش تیمور کی چار شادیوں کے بیان پر مداحوں سے معذرت
لفظ فی الحال نے ایک بڑے تنازعےکو جنم دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی اہم شخصیات نے عائزہ خان کے دفاع میں دانش تیمور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
جس کے بعد اداکار نے ایک وضاحتی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی تھی ،جس میں انہوں نے معافی مانگی اور اپنے بیان پر وضاحت جاری کی تھی،تاہم اب اداکار کی جانب سے انسٹاگرام اکاونٹ پر جاری کی جانے والی وضاحتی ویڈیو خاموشی سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے،
دوسری جانب اداکار کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کافی غصے میں نظر آئے، ایک تقریب میں رپورٹر نےمزاحیہ انداز میں ان سے کہا کہ فی الحال ذرا سائیڈ پر ہو جائیں تاکہ تصویر لی جا سکے، جس پر اداکار نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ذرا سائیڈ پر آو میں آپ کو بتایا ہوں۔
View this post on Instagram