عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیوروہی ہوں گے۔ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روزڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کا چارج جان محمد سے واپس لے کر عبدالخالق شیخ کو قائمقام ڈی جی کا چارج سونپا گیا تھا تاہم اب وہ نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔