کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے پورے کا پورا خاندان ہی اجاڑ دیا۔
ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ خاتون حاملہ تھی، حادثے کے بعد کچھ سانسیں چل رہی تھیں۔ حوا کی بیٹی نے معصوم زندگی کو جنم دیا اور چل بسی۔
نومولود کی بچانے کیلئے لوگ لپکے معصوم کو ہاتھوں میں اٹھایا۔ اسپتال بھاگے مگر وہ بھی سانسیں نہ لے سکا۔
عبدالقیوم اور زینب کی شادی کو ایک سال ہوا تھا ۔ شوہر اہلیہ کو چیک اپ کیلئے اسپتال لے جارہا تھا۔ ڈرائیورکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعے کے بعد عوام مشتعل ہوئے ٹینکر میں توڑپھوڑ کی۔ آگ لگانے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر تحویل میں لیا، اور ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔