غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے،رفح، خان یونس اور نصیرات پر صہیونی فورسز کی بمباری سےچوبیس گھنٹے میں مزید پنسٹھ فلسطینی شہید ہوگئے
میڈیارپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کی جانب سےتازہ حملوں میں دو صحافی بھی شہید ہوئے ہیں،غزہ میں ساڑھے سترہ ماہ میں دوسو آٹھ صحافی شہید ہوچکےہیں مغربی کنارےمیں آسکرایوارڈ یافتہ فلسطینی ڈائریکٹر کےگھرپراسرائیلی آبادکاروں کی جانب سےحملہ کیاگیا،حمدان بلال کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،حمدان بلال نےمغربی کنارےکےدیہاتوں کی تباہی پردستاویزی فلم بنائی تھی ۔۔
ادھر القسام بریگیڈ نےدو اسرائیلی یرغمالی فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی،فوٹیج میں یرغمالیوں نےغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔