پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھادیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بحث میں گفتگو کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ بدستور ایجنڈے پرموجود ہے ۔۔ کونسل کی ذمہ داری ہے کہ قراردادوں پرعملدرآمد کرائے۔
امن مشن میں پاکستان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔ کہا پاکستان کمیشن کا بانی رکن ہے۔ 181 اہلکارعالمی امن و سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ تین ہزار سے زائد پاکستانی اہلکار اب بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امن کے قیام کے لئے کسی بھی مسئلہ میں امن دستوں کا ہونا ضروری ہے۔