یورپی دارالحکومت برسلزمیں استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم بیلجیئم چیپٹر نےیوم پاکستان کے حوالےسے سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینارکی قیادت کمیونٹی رہنما وصدر استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم بیلجیئم راجہ محمد خالد اور فریدخان نے کی،سیمینار کےشرکا ءنے 23 مارچ کےحوالے سےخطاب کرتےہوئےکہا"23 مارچ 1940 کو مینارِ پاکستان کے سائے تلے آزاد پاکستان کا خواب حقیقت بننے کی ابتدا ہوئی۔
شرکاء نےکہایہ دن ہمیں یاد دلاتا ہےکہ اتحاد، قربانی اورعزم کےبغیر منزل حاصل نہیں ہوتی،پاکستان آج بھی داخلی و خارجی چیلنجزکا مقابلہ کر رہا ہے،جن کا ہماری افواج بہادری سےمقابلہ کر رہی ہیں،ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہو کر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔
جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں کیے گئے اقدامات پاکستان کی خودمختاری اور خوشحالی کی ضمانت ہیں،حالات کچھ بھی ہوں ہم پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمیں یکجہتی دکھا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔