پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے کراچی کنگز نے اپنے کپتان کا اعلان کردیا۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کیلئے کپتان کا اعلان کردیا، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سیزن 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔
کراچی کنگز نے آسٹریلوی اسٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025ء میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینئم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ کا آغاز اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی میں میچ سے ہوگا۔