حب میں ڈیزل کی ٹنکی ویلڈنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں ڈیزل کی ٹنکی ویلڈنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت عبداللہ اور وحید احمد کے نام سے ہوئی۔