لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 25 مارچ کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے دائر 47 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
فل بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم بھی شامل ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے سابق میئر لاہور مبشر جاوید، جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے لوکل ڈویلپمنٹ اور احتساب کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے۔