لاہور ریس کورس تھانے کی حدود میں گھر میں چوری کی واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
لاہور میں ریس کورس تھانے کی حدود میں چوری کی واردات مریم اویس ممدوٹ کے گھر میں ہوئی، نامعلوم چوروں نے گھر سے لاکھوں مالیت کی قیمتی اشیاء کا صفایا کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اہلخانہ کی غیر موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء چرا لے گئے، وارادت کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں 2 نامعلوم ملزمان کو سامان چرا کر لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ چوری کی واردات گزشتہ ماہ ہوئی، مگر پولیس تعاون نہیں کر رہی، گزشتہ سال بھی گھر میں 94 لاکھ کی واردات ہوئی تھی جسکا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
متاثرہ خاتون نے تفتیش میرٹ پر کرنے اور ان کا چوری شدہ مال جلد برآمد کروانے کی اپیل کی ہے۔