لاہور لیسکو پنجاب یونیورسٹی کی کروڑوں روپے کی بجلی کھا گئی، واقعے کی اطلاع دینے پر لیسکو اہلکار چھپ کر تاریں اتارتے رہے واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پنجاب یونیورسٹی کی بجلی چوری کرکے گورنمنٹ کمپری ہینسو اسکول وحدت روڈ کو غیر قانونی طور پر فراہم کی جا رہی تھی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے لیسکو حکام کو ازالے کا خط بھی لکھ دیا۔ لیکن لیسکو حکام بجلی چوری کا ازالہ کرنے کی بجائے کرین بھیج کر تاریں اتارنے کی کوشش کرتے رہے۔
معاملے کا پتہ چلنے پر یونیورسٹی سیکیورٹی موقع پر پہنچی تو لیسکو حکام نے سیکیورٹی کو دیکھ کر تار اتارنے کا مرحلہ روک دیا۔