پاکستانی معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان انواالحق کاکڑ کا اظہار افسوس:
پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اظہار تعزیت کیا انوار الحق کاکڑ نے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور انہوں نےکہا کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔
چیئرمین صادق سنجرانی کا اظہار افسوس:
پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اظہار افسوس کیا اور مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر رنج کا اظہار بھی کیاصادق سنجرانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا اظہار افسوس:
پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پرپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 29, 2023
صدر استحکام پاکستان عبدالعلیم کا اظہار افسوس:
مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر صدر استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے اظہارِ افسوس کیاانہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھاکہ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین
معروف مذہبی سکالر میاں طارق جمیل صاحب کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) October 29, 2023
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا اظہار افسوس:
مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےاپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ فائرنگ کے واقعہ میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا،مولانا طارق جمیل سے اس اندوہناک واقعہ پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی ہلاکت کا سن کر بہت افسس ہوا،مولانا طارق جمیل سے اس اندوہناک واقعہ پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) October 29, 2023
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور کا اظہار افسوس:
پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے منہاج القرآن انٹرنیشل کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے اکاؤنٹ پر اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے لکھا ہے کہ حضرت مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
حضرت مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 29, 2023
خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل@TariqJamilOFCL
#tariqjameel pic.twitter.com/nqNsFjPTvH
نوابزادہ جمال رئیسانی کااظہار افسوس:
معروف پاکستانی مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چھوٹے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر نوابزادہ جمال رئیسانی نےمولاناطارق جمیل کےصاحبزادےکی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا انہوں نے مولاناطارق جمیل سےاندوہناک واقعے پر اظہار تعزیت بھی کی اور مرحوم کےدرجات کی بلندی اورلواحقین کےلئےصبرجمیل کی دعا بھی کی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو