ٹرمپ انتظامیہ اور افغانستان کی عبوری حکومت کےدرمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر اور سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کابل پہنچ گئے،امریکی وفد نے افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی اور دیگرحکام سےملاقات کی،کابل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قیدیوں کی رہائی،اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ملاقات کے نتیجےمیں افغان عبوری حکومت نےایک امریکی قیدی جارج گلیزمین کو رہا کردیا جس کودو برس قبل حراست میں لیا گیا تھا۔