الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ سطح کے تبادلے کردیئے گئے، شریف اللہ کو سندھ سے الیکشن کمیشن پنجاب اور اعجاز انور کو پنجاب سے سندھ تبادلہ کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کردیئے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور اعجاز انور چوہان کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔
شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جبکہ اعجاز انور چوہان الیکشن کمشنر پنجاب کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔