اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سےمتعلق درخواستوں پر سماعت کی۔بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل تھے۔
سماعت کےدوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو شیڈول کے علاوہ اور جیل مینوئل سےہٹ کربھی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سےملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔