ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا امریکہ کی جانب سےپابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا امریکہ میں داخلہ پابندیوں کی رپورٹس کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تردید کی ہے،ویزا معاملات سےمتعلق کل ہونےوالا اجلاس معمول کا حصہ تھا،کسی سفارت کارکی طلبی ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے، افغان سفارتکارکی طلبی کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے،اس میں کچھ بھی غیرمعمولی نہیں
ہماراموقف افغان انتظامیہ کومتعددچیلنزسے پہنچایاجاتا ہے،عالمی برادری کوافغان سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کےخاتمےکا کہتےہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نےمزید کہا طورخم کی سرحد گزشتہ روز کھول دی گئی ہے،کل تک پیدل آمد و رفت بھی شروع ہو جائے گی،افغانستان کی جانب سےکسی قسم کی پوسٹ تعمیر نہیں کی جائےگی،یہی ہمارا بنیادی مطالبہ تھا۔