انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد میں احتجاج کے کیس میں فیصل جاوید ، واثق قیوم اور دیگر تین ملزمان کی بریت درخواستیں خارج کر دی گئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سنایا ۔ فیصل جاوید کی دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی ۔
مسلسل غیرحاضری پر سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ اشتہاری قرار دیدیا گیا ۔ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی گئی ۔ فیصل جاوید اور دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے ۔