تحریک انصاف کی فارن افیئرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی ختم کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی کی فارن افیئرز اینڈ انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی فوری طور پر تحلیل کردی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا
کمیٹی میں زلفی بخاری، سجاد برکی، شہباز گل اور عاطف خان شامل تھے، فارن افیئرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کی فارن افیئرز اور انٹریشنل ریلیشن کمیٹی فوری طور پر ختم تصور ہوگی۔