پاکستان میں پہلی بار صنعتوں اور بھٹوں کو منفرد شناختی کوڈ آلاٹ کردیے گئے۔ محکمہ ماحولیات نے تمام صنعتوں کی ای میپنگ مکمل کرلی۔
پنجاب کی تمام انڈسٹریز کو شناختی نمبر جاری کردیے گئے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق پنجاب کی تمام صنعتوں کی انسپکشن منفرد شناختی نمبرز اور کوڈ سے ہوگی۔
تمام فیلڈ انسپکٹرز ایکو واچ ایپ میں انسپکشن کے دوران کوڈ کا اندراج کریں گے۔ ہر یونٹ کی انسپکشن اور خلاف ورزیوں کا مکمل ڈیٹا فوری دستیاب ہوگا ۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔