وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ آج لمبے عرصے بعد علی امین گنڈاپور کو ٹی وی پر بولتے دیکھا، صوبے میں روزانہ دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہے۔
لازمی پڑھیں ۔حکومت کو ایسا کام نہیں کرنے دوں گا جو میرے صوبے اور روایات کے مطابق نہ ہو، علی امین گنڈا پور
اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی وہ مشکل حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق پر الزام تراشی کرکے گنڈاپور اپنی شرمندگی اور نالائقی کو چھپانا چاہتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گنڈاپور حکومت نہیں چلا سکتے، لہٰذا اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دے دیں۔