آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے بعد وادی نیلم اور لیپہ کرناہ میں برفانی تودے گرنا شروع ہوگئے، جس سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں۔
آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنا شروع ہوگئے، وادی نیلم اور وادی لیپہ کرناہ میں مسلسل برفانی تودے گر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برفانی تودے گرنے سے مختلف مقامات پر سڑکیں ہوگئیں، جس کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
محکمہ شاہرات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں میں سفر سے اجتناب برتا جائے۔