بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماضی کے تعلقات پر خاموشی توڑ تے ہوئے اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کے ساتھ شادی سے قبل دپیکا پڈوکون کا نام اداکار رنبیر کپور کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ جیسے لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔
لیکن اب مشہور بھارتی شو’’کافی ود کرن 8‘‘ میںاداکارہ دپیکا پڈوکون نے انکشاف کر کے مداحوںکو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ، انہوں نےکہا ہے وہ رنویر سنگھ کے ساتھ اوپن ریلیشن شپ میں تھیں ،اورجب وہ رنویر سنگھ کیساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں تب وہ کئی دیگر مردوں کی طرف راغب تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پھر وہ (رنویر سنگھ) میری زندگی میں آئے، حالانکہ ہمارے درمیان حقیقی کمٹمنٹ جیسی کوئی چیز نہیں تھی۔ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد تھے، لیکن ہم ایک دوسرے سے ملتے رہتے تھے۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا کہ اس دوران میں دوسرے لوگوں سے بھی ملتی تھی،اور میں جن سے ملتی تھیان سے ملکر راغب ہوتی تھی، لیکن ذہن سے رنویر سنگھ کے ساتھ کمیٹیڈ تھی۔