ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی چھبیس نومبر احتجاج کے کیس میں عبوری ضمانت میں عیدالفطر کے بعد تک توسیع کر دی۔
بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عامرضیا نے سماعت کی ۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی،وکیل صفائی انصر کیانی نے استدعا کی تفتیشی کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔
عدالت نےعبوری ضمانت میں پندرہ اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،بشریٰ بی بی کے خلاف دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے
ملزمہ کی جانب سے شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کر دی گئی ۔