وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ یہ دن دنیا بھرمیں مسلمانوں کودرپیش چیلنجزکی یاددہانی اوربین الاقوامی برادری کی اس مسئلے کےخاتمےکی اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتا ہے،مسلمانوں کےخلاف تعصب دورکرنے کے اقدامات کاخیرمقدم کرتےہیں،تاہم اسلاموفوبیا کی خطرناک لہر کےخاتمے کے لیےمزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ آزادی اظہارکی آڑمیں توہین مذہب یا مقدس علامتوں کی بےحرمتی کا کوئی جوازنہیں،حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی حفاظت فرض ہی نہیں بلکہ مقدس امانت بھی ہے۔
عالمی امن اورہم آہنگی کےلیےتمام مذاہب اور ان کی قابل احترام شخصیات کا احترام ضروری ہے۔وزیرا عظم نے قرآن پاک کی بے حرمتی،مساجد پرحملوں اورمذہبی عدم برداشت کے واقعات روکنے کے مطالبے بھی دہرایا۔