خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے اساتذہ اور طلبہ کا امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ تعلیم کےمطابق 17سے 19مارچ تک 22 سو اسکولزمیں رینڈم ٹیسٹ لیا جائے گا،گریڈ 3، 5 اور 8 کے طلبہ اور اساتذہ کا امتحان لیا جائے گا،6 ہزارتربیت یافتہ اساتذہ ٹیسٹ کے انعقاد میں حصہ لیں گے۔
محکمہ تعلیم کےمطابق اسی ٹیسٹ کی بنیاد پرتعلیمی اصلاحات اوراس میں بہتری لانےکا فیصلہ کیا جائے گا،امتحان کے بعد نصاب میں تبدیلی یا اساتذہ کی تربیت کا فیصلہ ہوگا۔