لکی مروت میں ایک بار پھر پولیس دہشت گردوں کے نشانے پرآگیا،لنڈیواہ روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا،حملہ آور کے دوسرے ساتھی کا تعاقب جاری ہے۔
رات کو تھانہ ڈڈیوالہ اورتھانہ پیزو پربھی دہشت گردوں نے حملے کیے تھے،پولیس کی بروقت کارروائی سے دونوں حملے پسپا ہوئے تھے،دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔