جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا، 3 خودکش بمباروں سمیت 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، ایف سی کے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں واقع ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے زوردار دھماکہ کیا گیا، حملے کے بعد شدید فائرنگ سنائی دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 دہشتگرد ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہلاک کردیے گئے، مرنے والوں میں 3 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔