نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے مختلف مقامات کے دورے کئےجن میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، فیسٹیول کا افتتاح اور فیصل آباد رینج میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر کا نوٹس شامل ہے۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد رینج میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہےایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر کی انکوائری اور غفلت کے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے ایف آئی آر کے بروقت درج نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا اور کہا کہ ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران انکوائری کرکے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سالانہ لاہور لاہور اے فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔ فیسٹیول کا آغاز صوفی گائیکی سے ہوگیاہےگلوکارہ صنم ماروی نے ابتدائی پرفارمنس دی۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےغازی روڈ اسٹاپ فیروز پورروڈ کا دورہ بھی کیا وزیراعلیٰ بیچ چوک میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر برہم ہوگئےفوری ایل ڈبلیو ایم سی عملہ طلب کیااور کچرا اٹھانے کی ہدایت جاری کی سٹرک پر کچرا اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سٹرکوں پر ملبہ اور کچرا پھینکنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائےشہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کےاجلاس میں عوامی فلاح وبہبود کے لئے 43 ترجیحی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ ڈرون فوٹیج سےمنصوبوں کا مشاہدہ بھی کیاگیا۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کےطویل ترین اجلاس میں پراجیکٹ کےانتظامی ومالیاتی امورکا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےترقیاتی منصوبوں کوٹائم لائن کےاندرمکمل کرنےکی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا شاہدرہ ملٹی گریڈ فلائی اوورمنصوبے پرکام بانوےفیصد، امامیہ کالونی اوورہیڈ برج پرپینسٹھ فیصد مکمل ہوچکاہے۔اکبر چوک فلائی اووراوربیدیاں انڈرپاس کی تعمیراسی فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ تا والٹن روڈ اسی فیصد، گھوڑا چوک فلائی اوورچونتیس فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
وزیراعلی محسن نقوی نےبا با بلھے شاہ ؒ، شاہ شمس تبریز ؒ، بابا فرید ؒ اوردربار بی بی پاکدامن ؒ کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے زیر تعمیرنواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس کا دورہ کیا محسن نقوی نے انڈر پاس کی دیواروں کے تعمیراتی کام کو چیک کیا اورمنصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے پر تین شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈر پاس کی چھت مکمل کر لی گئی ہے اور اطراف کی سڑکوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔ الیکٹرک پولز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔ انڈرپاس کو آئندہ چند ہفتے میں مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو