اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث،صیہونی فوج نےجنسی ہراسگی کو ہتھیار کےطور پراستعمال کیا،اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نےصیہونی ریاست کےسنگین جرائم کو دنیا کےسامنے آشکار کردیا
رپورٹ میں کہا گیاکہ خواتین کے لیےمخصوص صحت کےمراکزکوجان بوجھ کرتباہ کیاگیا،حماس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں غزہ کی حقیقی تصویر پیش کی گئی،اسرائیل سےسنگین جرائم پر جواب دہی ہونی چاہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےرپورٹ کو بےبنیاد قرار دے کرمستردکردیا،غزہ میں اسرائیلی جرائم جاری ہیں،عرب میڈیا کےمطابق جنگ بندی کے آغاز سے اب تک ڈیڑھ سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔