لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےگلشن راوی سےچارمنشیات فروش گرفتار کرلیے۔
ترجمان پولیس کےمطابق منشیات فروشوں کےقبضہ سےمجموعی طور پرچارکلو چار سو اسی گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان مغیث،بابر،اللہ بخش اورکاشف گلشن راوی کی گلیوں بازاروں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کو خفیہ اطلاع پرمختلف علاقوں سےگرفتارکیا گیا،ملزمان کیخلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔