پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی چوکی پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا گیا، لکھانی چیک پوسٹ پر افطاری کے وقت 10 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع تونسہ کی تحصیل وہوا میں لکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خبیرپختخوا بارڈر پر موجود لکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے افطاری کے وقت چاروں اطراف سے حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر 10 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، دہشت گردوں نے جدید اسلحہ استعمال کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی چوکی پر یہ چوتھا بڑا حملہ ہے جسے ناکام بنادیا گیا۔