لاہور کے الحمراء ہال میں 14 مارچ کو ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کردیا گیا۔ پنجاب کی وزیراطلاعات و ثقاقت عظمیٰ بخاری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹرین سانحہ اور احترام رمضان کے پیش نظر فیسٹیول ملتوی کیا گیا۔
حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کردیا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سانحہ اور احترام رمضان کے پیش نظر فیسٹول ملتوی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پنجابی کلچر فیسٹیول 14 اپریل کو منعقد کیا جائے گا، دعا ہے جعفر ایکسپریس واقعے میں محصور افراد بخیریت اپنے گھروں کو جاسکیں۔