بانی پی ٹی آئی نےنومئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کی گئیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزدکیاگیا۔8مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سےرجوع کیا۔
پولیس کونوٹس جاری ہونےکےبعددرخواست ضمانتیں سماعت کےلیےمقرر نہیں ہوئیں،استدعا ہے کہ عدالت 9مئی کے8مقدمات میں درخواست ضمانتوں کوجلدسماعت کے لیےمقررکرے