اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) پیر کو آئندہ دوماہ کےلیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کراچی میں ہونے والے اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی، مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں ردوبدل یا برقرارر کھنے کا فیصلہ کرے گی۔
معاشی ماہرین شرح سود میں کمی یا بر قرار رکھے جانے کا امکان روشن ہے، یاد رہے کہ اس وقت اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد کی سطح پر ہے۔
ایک سروے کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں بتدریج کمی کے پیش نظر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض ماہرین پالیسی ریٹ میں ایک فیصد تک کمی کی توقع کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو