ارمغان اورساتھیوں کاتعلق دہشتگردی یادہشتگردوں کی مالی معاونت سےہوسکتا ہے؟اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور دیگرکوخط لکھ دیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار آرائیں نےڈی آئی جی سی آئی اے اوردیگرکوخط لکھ دیا،مصطفی عامر قتل کیس ملزم کےوالد دوستوں اور مقتول کی والدہ کو شامل تفتیش کیا جائے،سچائی جاننےکیلئے پیراملٹری فورس اور حساس اداروں سے مددلی جائے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نےارمغان کی رہائش گاہ سے ملنے والے ممنوعہ اسلحے، واکی ٹاکی، ڈیجیٹل سیف لاکرز اور 2 شناختی کارڈ سے متعلق بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
کہاارمغان کا تعلق دہشتگردوں سےہوسکتا ہے،سچائی جاننےکیلئےحساس اداروں سے مدد لی جائے،دوسری جانب مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے سیمپلز کی رپورٹ بھی سامنے آگئی،قبرکشائی کے بعد لاش سے گیارہ سیمپلز لیے گئے،جس کے فرانزک سےپتہ چلا کہ مصطفیٰ عامر نےمرنے سے پہلے کوئی نشہ آور چیز استعمال نہیں کی تھی۔