سپریم کورٹ میں سپرٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، عدالت نےسپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی،جسٹس امین الدین نے ریماکس دئیےکہ جسٹس عامرفاروق اسلام آبادہائیکورٹ میں معاملےپرفیصلہ دےچکے،جسٹس عامرفاروق یہ کیس نہیں سن سکتے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس دئیےفروغ نسیم صاحب عیدتک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا،جوکیس چلاناچاہتےہیں ان کوکیس چلانےدیں،کم ازکم کیس چلنا توشروع ہو،سیکشن4بی اور4سی پرعدالتی فیصلوں کی الگ الگ بُک تیارکرلیں۔
کمپنی وکلا نےکیس کی سماعت عیدالفطرکےبعدمقررکرنےکی استدعا کی،عدالت نے سماعت عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کرنےکی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے فریقین کو وکلاکی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئےکیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔