کراچی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک رات گئے گلشن معمارافغان کیمپ میں واقعہ پیش آیا۔ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق جبکہ چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبی لاشوں اورزخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کیا۔
ریکسکیو اہلکار کے مطابق متاثرہ خاندان کے مطابق چھت پربجری منتقل کی گئی تھی، جس کا وہ وزن برداشت نہ کرسکی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بنوں سے تھا ۔۔ زخمی ہونے والے چارافراد زیرعلاج ہیں۔