گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت کینال سسٹم پر گمراہ کُن پروپیگنڈا اوراصل حقائق کیا۔
نیشنل واٹر پالیسی 2018 کے تحت پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کے ذخائر کو بنایا جائے گا ۔ نیشنل واٹر پالیسی 2018 کے تحت آبی ذخائر اور پانی کےمعاملات کو ہرطرح کی سیاست سے بالاتر رکھا جائے گا۔ مگر افسوس کچھ عناصر اپنے مضموم سیاسی مقاصد یا لاعلمی کی وجہ سے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت کیے جانےوالے مختلف آبی ذخائر کے پروجیکٹس کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
محفوظشہیدکنال اوراس سے وابستہ اصل حقائق سے بالکل واضح ہےکہ یہ شر پسند عناصر صرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے مضموم پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
محفوظ شہیدکنال کےبارے میں کیا جانے والا گمراہ کُن پروپیگنڈا اور اعتراضات
اس کینال کی تکمیل میں دریائے سندھ کا پانی استعمال ہوگا اور 6 کینال بنائ جا رہی ہیں اور سندھ متاثر ہوگا،انڈس بیسن اریگیشن سسٹم آئی بی آئی ایس کی استعدادبڑھائےبغیریہ منصوبہ بنایاجارہا ہے اس منصوبےکو کونسل آف کامن انٹرسٹ سی سی آئی میں کیوں نہیں لایاجارہا،0.58 ملین ایکڑ فٹ ایم اے ایف پانی محفوظ شہید کنال کو بنانے کے لیےچاہیے جو کہ سندھ کے حصے سے استعمال ہوگا