لاہور ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس نے اداکارہ نرگس کی غیر مناسب تصاویروائرل کرنے کے کیس میں ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے معروف اداکارہ نرگس کی غیر مناسب تصاویر وائرل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمہ ڈانسر و اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔۔۔جسٹس فاروق حیدر دس مارچ کو درخواست پر سماعت کریں گے
درخواست میں موقف اختیارکیا کہ بےقصور ہوں مقدمے میں غیرقانونی اور حقائق کےبرعکس نامزد کیا گیا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے،عدالت نے ویڈیو اورتصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے نام طلب کر رکھے ہیں،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی طلب کر رکھا ہے۔