پنجاب کےعوام کی اکثریت نےوزیراعلیٰ مریم نوازکی ایک سال کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکردیا۔
سروے کےمطابق باسٹھ فیصد عوام نےمریم نوازکی گورننس اورعوامی خدمات کوغیرمعمولی قراردیا۔ستاون فیصد شہریوں نےایک سال کےدوران گورننس کا معیار بہترین قرار دےدیا،سترہ فیصد کو پرفارمنس خراب لگی۔
انسٹی ٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ نےپنجاب اسپیکس کےنام سےپبلک اوپینین پول جاری کردیا،سروے میں تعلیم اورصحت کے شعبوں کو سب سے زیادہ بہترین قرار دیا گیا،سروے کےمطابق ساٹھ فیصد عوام کو یقین ہےکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نےکارکردگی میں تینوں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
روزگار اورصحت کیلئے تیرہ فیصد،مہنگائی پرقابو پانے کیلئےبارہ فیصد شہریوں نے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا،ترپن فیصد عوام نےاعتماد کا اظہارکیا کہ مریم نواز کی زیر نگرانی پنجاب میں حکومتی کارکردگی سابق حکومت کی نسبت بہتر رہی ۔
دیہی اورشہری علاقوں میں یہ سروے تین سے 18 فروری کے دوران کیا گیاجس کےمطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فی صد،صحت میں 14،سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر اورستھرا پنجاب میں گیارہ گیارہ فیصد بہتری آئی۔